ریاستی کیڈروں کی میٹنگ کا بی جے پی سے کوئی لینادینا نہیں:منموہن وید
کانپور12جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ چھ وشرے میں سنگھ میں لوگوں کے ا عتمادکے مسلسل بڑھنے اور اس کے کام کے علاقے میں توسیع ہونے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے آر ایس ایس نے واضح کیا ہے کہ کانپور میں ریاستی کیڈروں کے پروگرام کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ پانچ برسوں میں سنگھ میں جو نیا کارکن آتا ہے، اس سے کہا جاتا ہے کہ صوبے کے کیڈرکی کیا ذمہ داری ہے۔آر ایس ایس کے آل انڈیا تشہیری مہم کے چیف منموہن ویدنے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا میں یہ خبر چل رہی ہے اور اسے بی جے پی سے جوڑ کر بتایا جا رہا ہے۔یہ روٹین ورک ہے جو ہر پانچ سال میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ گزشتہ پانچ دنوں سے سنگھ کے اجلاس کو میڈیا بی جے پی سے جوڑ کر دیکھ رہا ہے۔جو غلط ہے۔یہ اجلاس سنگھ کا ہے اور اس کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔وید نے کہ پانچ سالوں میں جو نیا کارکن آیا ہے، اسے میٹنگ میں بتایا جاتا ہے کہ ریاستی کیڈروں کی کیا ذمہ داری ہے۔سماجی سروکار اور دانشورانہ باتوں کی بحث کے ساتھ آئندہ قیام کے موضوع پرتبادلہ خیال کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی سنگھ کی تشہیر بازی پر بھی بحث ہوتی ہے۔سنگھ عہدیدار نے کہا کہ 2010کے بعد سنگھ کے تئیں لوگوں کا مسلسل یقین بڑھتا جا رہا ہے جس سے آج سنگھ کی شاخیں57ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جو2010میں 45 ہزار کے قریب تھی۔